فلسطین کی مغربی کنارے میں 23اسرائیلی فوجی بٹالین کی تعیناتی کی مذمت

اے پی پی  |  Mar 12, 2024

رام اللہ ۔12مارچ (اے پی پی):فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں 23 فوجی بٹالین کی تعیناتی کی مذمت کرتے ہوئے اسے دوبارہ قبضے کی اسرائیلی کوشش قرار دیا ہے۔العربیہ کے مطابق وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ اسرائیل نے مغربی کنارے کے طول وعرض میں 750 سے زیادہ فوجی چوکیاں قائم کی ہیں جبکہ غزہ شہرمیں ہزاروں اسرائیلی پولیس اہلکار اس کے علاوہ ہیں۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے غرب اردن میں فوج کی تعیناتی کو ایک نئی کشیدگی کا موجب بننے کے علاوہ فلسطینیوں پرمزید اجتماعی سزائیں مسلط کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں بڑی تعداد میں فوجی نفری کی تعیناتی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ اسرائیل تنازعات کو بات چیت اور سیاسی حل کے بجائے فوجی طاقت سے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے اور وہ فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کو طاقت کے ذریعے دبانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے فلسطینی عوام کے لیے بین الاقوامی تحفظ کے نظام کو فعال کرنے پر زور دیا۔خیال رہے کہ اسرائیلی چینل “i24 نیوز” کی جانب سے رمضان کے پہلے دن کے موقع پرمغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی 23 بٹالین کی تعیناتی کی رپورٹ نشر کی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More