تنزانیہ میں سمندری کچھوے کا گوشت کھانے سے ایک خاتون اور 8 بچے ہلاک

اے پی پی  |  Mar 12, 2024

ڈوڈوما۔12مارچ (اے پی پی):افریقی ملک تنزانیہ میں سمندری کچھوے کا گوشت کھانے سے ایک خاتون اور 8 بچے ہلاک ہو گئے۔اردونیوز کے مطابق یہ واقعہ تنزانیہ کے ساحلی علاقے زنجبار کے پیمبا جزیرے پر پیش آیا جس میں کچھوے کا گوشت کھانے سے ایک خاتون اور 8 بچے ہلاک ہوگئے جبکہ 78 افراد کی حالت خراب ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ضلع مکوانی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حاجی بکاری نے بتایا کہ ٹیسٹ کی رپورٹس سے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ تمام افراد کی موت کچھوے کا گوشت کھانے سے ہوئی ہے۔زنجبار کی انتظامیہ کی جانب سے جزیرے پر ڈیزاسٹرس مینیجمنٹ ٹیم کو بھیجا گیا ہے تاکہ لوگوں کو سمندری کچھوؤں کا گوشت کھانے سے خبردار کیا جا سکے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More