برازیل میں ڈینگی وائرس کی شدت،رواں سال اس مرض سے 391 اموات کی تصدیق

اے پی پی  |  Mar 12, 2024

ریو ڈی جنیرو۔12مارچ (اے پی پی):برازیل نے کہا ہے کہ رواں سال ڈینگی وائرس کے باعث اب تک 391 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ شنہوا کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ برازیل میں اس سال ڈینگی سے اب تک 391 تصدیق شدہ اموات درج کی گئی ہیں۔

وزارت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے کل 1,583,183 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 12,652 سنگین کیسز شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس جنوبی امریکی ملک میں ڈینگی بخار کے واقعات کی شرح فی 100,000 باشندوں میں فی الحال 757.5 ہے۔یہ ملک اس سال کے آغاز سے ڈینگی کی وبا کا شکار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More