غزہ پر فلسطینی اتھارٹی کی حکومت قبول نہیں کریں گے، اسرائیل

اے پی پی  |  Mar 11, 2024

مقبوضہ بیت المقدس۔11مارچ (اے پی پی):اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پر فلسطینی اتھارٹی کی حکومت قبول نہیں کریں گے، اس معاملے کی حمایت کرنے میں ہمارا ملک سب سے آخری ہوگا۔

العربیہ اردو کے مطابق پولیٹیکو کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیلیوں کی اکثریت کی خواہش کے خلاف خصوصی پالیسیوں پر عمل پیرا نہیں ، وہ ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے کام نہیں کرتے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پالیسی کو اسرائیلیوں کی بھاری اکثریت کی حمایت حاصل ہے جو حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ رفح پر حملے سے متعلق نقطہ نظر اسرائیل کو فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More