ایکس(ٹوئٹر) یوٹیوب کو ٹکر دینے کے لیے تیار ۔۔ ایلون مسک کونسا ایپ تیار کرنے جا رہے ہیں؟

ہماری ویب  |  Mar 11, 2024

ایکس کے مالک ایلون مسک اب ایک ایسا اسمارٹ ٹیلی وژن ایپ بنانے جا رہے ہیں جو یوٹیوب کو ٹکر دے گا۔ یعنی ایسا اسمارٹ ٹیلی ویژن (ٹی وی) جس پر دیکھنا ممکن ہو جائے گا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایکس کی جانب سے یوٹیوب سے مقابلے کے لیے ایک ٹی وی ایپ متعارف کرائی جا رہی ہے۔

مخصوص کمپنیوں کے ٹی وی ماڈلز میں یہ ایپ کام کرے گی جس کے ذریعے ایکس پر پوسٹ کی جانے والی طویل ویڈیوز براہ راست ٹیلی ویژن پر دیکھنا ممکن ہوگا۔

ایلون مسک نے بھی ایک ایکس پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ٹی وی ایپ دیکھنے میں یوٹیوب سے ملتی جلتی ہوگی اور اس کے ذریعے ایلون مسک یوٹیوب سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔

البتہ ایکس کی جانب سے فی الحال اس ایپ کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More