فرانسیسی صدر کا آئندہ ہفتوں کے دوران دورہ یوکرین کا اعلان

اے پی پی  |  Mar 11, 2024

پیرس ۔11مارچ (اے پی پی):فرانس کے صدر ایمانویل میکرون آئندہ ہفتوں میں یوکرین کا دورہ کریں گے۔اے ایف پی نے ایلیسی محل کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یہ اعلان یوکرین کے رہنما ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ فرانسیسی صدر کے ٹیلی فونک رابطے کے بعد کیا گیا ہے۔

ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے سائبر سکیورٹی، ڈیمائننگ، ہتھیاروں کی تیاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ واضح رہے 16 فروری کویوکرینی صدر کے پیرس کے دورے کے دوران دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More