پوپ فرانسس کا رمضان المبارک کے آغاز پر مسلمانوں کے لئے یکجہتی کا پیغام

اے پی پی  |  Mar 11, 2024

ویٹیکن ۔11مارچ (اے پی پی):عیسائیوں کے کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا اور ویٹیکن کے سربراہ پوپ فرانسس نے رمضان المبارک کے آغاز پر مسلمانوں کو یکجہتی کا پیغام دیاہے۔

ٹی آر ٹی کے مطابق پاپائے روم نے کہا ہمارے مسلمان بھائیوں کے مبارک مہینے کا آغاز ہوچکا ہے اور میں سب مسلم امہ سےقربت کا اظہار کرتا ہوں۔پاپائے روم نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے یوکرین اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے دعا کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ تنازعات جن سے شہریوں کو شدید تکلیف پہنچی ہے جلد از جلد ختم ہو جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More