سعودی عرب ، رمضان المبارک کے دوران مطاف عمرہ زائرین کے لیے مختص

اے پی پی  |  Mar 11, 2024

ریاض ۔11مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی الحرمین الشریفین امور کی نگران اتھارٹی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مطاف میں عمرہ زائرین کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اردو نیوز کےمطابق الحرمین اتھارٹی نے کہا کہ مطاف جانے والے راستوں پر اہلکار تعینات ہیں جو عمرہ زائرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں مطاف میں داخل ہونے دیں گے۔ اتھارٹی نے بتایا کہ مطاف کی جانب جانے والے راستوں میں سب سے اہم باب عبدالعزیز گیٹ ہے، دیگر راستوں میں باب فہد ، باب عمرہ اور باب السلام ہی، ماہ مقدس میں مطاف صرف عمرہ کرنے والوں کےلیے مختص ہوگا جبکہ دوسرے زائرین بالائی منزلوں پر طواف کر سکتے ہیں،

اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ اتھارٹی نے دیگر اداروں کے تعاون سے رمضان المبارک آپریشنل پلان تیار کیا ہے جس پر عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ زائرین حرم یکسوئی کے ساتھ اپنی عبادت اور وہ راحت و اطمینان سے عمرہ، طواف اور نمازیں ادا کرسکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More