سعودی خواتین کی انڈر 20 فٹ بال ٹیم نے موریطانیہ کو شکست دے دی

اردو نیوز  |  Mar 11, 2024

سعودی عرب کی فٹ بال فیڈریشن نے جدہ میں خواتین کی انڈر 20 قومی ٹیم کی موریطانیہ کے خلاف میچ میں کامیابی کی تعریف کی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق موریطانیہ کی خواتین ٹیم کے ساتھ بدھ کو کھیلے گئے ابتدائی میچ میں سعودی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں تین گول سے فتح حاصل کی۔

موریطانیہ سے کھیلے جانے والے میچز تربیتی کیمپ کا حصہ ہیں۔ فوٹو عرب نیوزبیک ٹو بیک کھیلے جانے والے دوستانہ میچز  کے دوسرے مقابلے میں سنیچر کو موریطانیہ اور سعودی ٹیموں کے مابین میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔

سعودی عربین فٹبال فیڈریشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دوستانہ میچز ہماری باصلاحیت کھلاڑیوں کی محنت اور عزم کا ثبوت ہیں۔

میچوں کے نتائج نے  ہماری ٹیم کی حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے جس سے کھلاڑیوں کی  بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

خواتین اور لڑکیوں کے لیے فٹبال کا تربیتی کیمپ ایک سنگ میل ہے۔ فوٹو عرب نیوزسعودی عربین فٹبال فیڈریشن میں خواتین کے  شعبے کی سربراہ عالیہ الرشید نے کہا ہے کہ خواتین کی انڈر 20 قومی ٹیم کی کامیابی مملکت میں خواتین کے فٹ بال کی ترقی میں اہم سنگ میل ہے۔

عالیہ الرشید نے کہا کہ ہمیں ان  کامیابیوں پر بے حد فخر ہے اور فیڈریشن کھلاڑیوں کو مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جن کی وہ مستحق ہیں۔

میچوں کے نتائج نے ٹیم کی حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے۔ فوٹو عرب نیوزموریطانیہ کی خواتین ٹیم کے ساتھ کھیلے جانے والے میچز 9 روزہ تربیتی کیمپ کا حصہ ہیں، تربیتی کیمپ میں 24 کھلاڑی شامل ہیں۔

سعودی فٹ بال فیڈریشن نے مزید کہا  ہے کہ مملکت بھر کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے فٹبال کا یہ تربیتی کیمپ ایسا سنگ میل ہے جو مملکت میں خواتین کو فٹ بال کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع مہیا کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More