10 ویں سعودی فلم فیسٹیول کا موضوع ’سائنس فکشن‘ ہو گا

اردو نیوز  |  Mar 10, 2024

سعودی فلم فیسٹیول کے 10ویں سال کی تکمیل کے موقع پر 2 سے 9 مئی تک کنگ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر(اثر سنٹر) کو فلمی مرکز میں بدلا جائے گا۔

عرب نیوز کے مطابق فیسٹیول میں سکریننگ اور مختلف ورکشاپس کا انعقاد ہو گا، اثرا سنٹر میں مملکت اور خطے کے فلمسازوں کو سنیما سے اپنی محبت کے اظہار کا موقع ملے گا۔

اس سال کے فلم فیسٹیول کا خاص موضوع سائنس فکشن ہوگا جس میں انڈین سنیما پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر احمد الملا نے بتایا ہے کہ  فیسٹیول کا دسواں ایڈیشن اب تک کا سب سے بہترین اور شاہکار ایونٹ ہوگا۔

یہ تقریب سعودی عرب کے فلم سازوں کو اپنی کہانیاں پیش کرنے  کے لیےعالمی محور کا حصہ بننے کے قابل بنائے گی۔

فیسٹیول کے نائب صدر منصور البدران نے کہا ہے کہ گذشتہ دہائی میں ہم ایک طویل سفر طے کر چکے ہیں۔

سعودی فلم فیسٹیول کی اہمیت اور خطے کی فلمی برادری میں اس کی مقبولیت  وقت  کے ساتھ ساتھ مزید بڑھ رہی ہے۔

فیسٹیول کا دسواں ایڈیشن اب تک کا بہترین اور شاہکار ایونٹ ہوگا۔ فوٹو عرب نیوزمنصور البدران نے کہا کہ سعودی فلم فیسٹیول سٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے ثقافت کے تبادلے اور تلاش کے لیے ایسا پورٹل بن گیا ہے جو مملکت میں نئے پروگرام اور تجربات کے لیے سرحدوں سے باہر پل تعمیر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

رواں سال انڈین سنیما پر سپاٹ لائٹ پروگرام میں بالی ووڈ کی فلمیں پیش کی جائیں گی اور دیگر تقریبات کے ساتھ ساتھ عملی ورکشاپس اور ثقافتی سیمینارز ہوں گے۔

سالانہ ایوارڈز کے لیے 800 سے زائد نام لسٹ میں شامل ہیں۔ فائل فوٹو سعودی فلمسنیما ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اثرا کے اشتراک سے اور سعودی وزارت ثقافت کے فلم کمیشن کے تعاون سے تقریب میں دیئے جانے والے سالانہ ایوارڈز کے لیے 800 سے زائد  ناموں کو لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More