افغانستان ، سڑک حادثے میں 7 افراد ہلاک

اے پی پی  |  Mar 09, 2024

کابل۔9مارچ (اے پی پی):افغانستان کے صوبے نمروز میں ایک مسافر گاڑی الٹنےسے 7افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ہیں ۔شنہوا کے مطابق صوبائی ٹریفک پولیس کے اہلکار عابد اللہ میرویس نے میڈیا کو بتایا کہ صوبائی دارالحکومت زرنج شہر سے دلارام ضلع کو جوڑنے والی ایک سڑک پر مسافر گاڑی الٹنے سے 4مرد2خواتین اور ایک بچہ موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک بچے سمیت 3افراد زخمی گئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر کے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ چار دنوں میں یہ دوسرا مہلک سڑک حادثہ ہےبدھ کو ہونے والے آخری حادثے میں مشرقی صوبہ غزنی میں ایک مسافر بس کے الٹنے سے 6 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More