تنزانیہ میں سمندری کچھوے کا گوشت کھانے سے 8 افراد ہلاک

اے پی پی  |  Mar 09, 2024

ڈوڈوما۔9مارچ (اے پی پی):تنزانیہ کے علاقے زنجبار میں سمندری کچھوے کا گوشت کھانے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق مکوانی ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر حاجی بکری نے میڈیا کو بتایا کہ تنزانیہ کے علاقے زنجبار کے پیمبا جزیرے پانزا آئیلیٹ پر سمندری کچھوؤں کا گوشت کھانے سے 8بچے ہلاک اور 78 افراد بیمار ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل مارچ 2023 میں تنزانیہ کےجزیرے مافیا پر سمندری کچھوے کا گوشت کھانے سے 7 افراد ہلاک اور 8 بیمار ہو گئے تھے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More