سعودی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات انڈونیشیا اور غزہ کے متاثرین کے لئے امداد

اے پی پی  |  Mar 09, 2024

ریاض۔9مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات انڈونیشیا اور غزہ کے متاثرین میں امدادی اشیا کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات انڈونیشیا اور غزہ کے متاثرین کے لئے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ شاہ سلمان مرکز نے فلسطینی ریڈ کراس کے تعاون سے غزہ پٹی میں متاثرہ افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا۔رفح کے پناہ گزین کیمپوں میں فوڈ باسکٹ تقسیم کیں جن کا وزن 26 ٹن تھا۔ اس کے علاوہ 250 ہیلتھ بیگز تقسیم کیے گئے۔

ان سے 3900 بے گھر افراد مستفید ہوئے۔انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شاہ سلمان مرکز نے انڈونیشیا میں نیشنل زکوۃ اتھارٹی کے تعاون سے ضرورت مند اور بے گھر افراد میں فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔ سعودی سفیر فیصل بن عبداللہ العمودی نے انڈونیشی حکام کے ساتھ مغربی جاوا، مشرقی جکارتہ، وسطی جاوا اور بیٹن میں 4700 افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More