سعودی عرب کی فلاحی تنظیم ’اسمعک‘ کے تعاون سے پیدائشی طورپر قوت سماعت سے محروم بچے کا کامیاب آپریشن

اے پی پی  |  Mar 09, 2024

ریاض۔9مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی فلاحی تنظیم ’اسمعک‘ کے تعاون سے پیدائشی طورپر قوت سماعت سے محروم غیرملکی بچے کے کانوں کا آپریشن کامیاب رہا۔سبق نیوز کے مطابق فلاحی تنظیم ’اسمعک‘ ( میں سن سکتا ہوں)کے سی ای او فہد السبیعی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بچے کے علاج پر ڈیرھ لاکھ ریال کے اخراجات آئے جو تنظیم کی جانب سے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بچے کے والدین جو مملکت میں مقیم ہیں، نے تنظیم کے حکام سے رجوع کیا اورانہیں اپنے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ بچہ پیدائشی طور پر سننے کی صلاحیت سے محروم تھا اس کے دونوں کانوں کے پردے مکمل طور پر بند تھے۔ انہوں نے کہا کہ بچے کے کانوں کا آپریشن کرکے الیکٹرانک پردے ڈالے گئے۔

آپریشن میں 15 دن لگے جس کے بعد بچہ مکمل طور پر صحت یاب ہو گیا۔ بچے کے والد احمد محمود نے کہا کہ وہ مناظر ہمارے لیے ناقابل یقین تھے جب بیٹے نے زندگی میں پہلی مرتبہ ہماری آواز سنی۔ اس سے قبل وہ صرف اشاروں میں ہی بات کر سکتا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More