سعودی خاتون انٹرنیشنل کسٹمز آرگنائزیشن کے ریجنل دفتر کی سربراہ مقرر

اے پی پی  |  Mar 09, 2024

ریاض۔9مارچ (اے پی پی):انٹرنیشنل کسٹمز آرگنائزیشن ( آئی سی او)نے سعودی خاتون منیرہ الرشید کو 26۔2025 کے لیے ریجنل آفسز نیٹ ورک فار انفارمیشن ایکسچینج کی سربراہ مقرر کیا ہے۔اخبار24 کے مطابق منیرہ الرشید پہلی عرب خاتون ہیں جنہیں اس منصب پر فائز کیا گیا ہے۔

ان کی تقرری بروکسل میں قائم آرگنائزیش کے ہیڈ کواٹر میں منعقدہ 31 ویں مشترکہ اجلاس میں کی گئی۔منیرہ الرشید کو مشرق وسطی میں ریجنل آفس فار انفارمیشن ایکسچینج برائے زکوۃ ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی میں علاقائی ڈائریکٹر کا چارج بھی دیا گیا ہے۔

آرگنائزیشننے کہا کہ منیرہ الرشید کی اس اعلی عہدے پرتقرری مشرق وسطی میں ان کی مثالی کارکردگی کی بنیاد پرکی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More