امریکی یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز کا پہیہ ٹیک آف کے دوران الگ ہو کر نیچے گاڑیوں پر جا گرا

اے پی پی  |  Mar 09, 2024

سان فرنسیسکو ۔9مارچ (اے پی پی):امریکا کی یونائیٹڈ ایئرلائن کی پروازبوئنگ 777 کی پرواز کا پہیہ ٹیک آف کے دوران بیچ ہوا میں طیارے سے الگ ہو کر زمین پر آگرا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سان فرنسیسکو سے جاپان کے شہر اوساکا جانے والی بوئنگ 777 کی پرواز کا پہیہ ٹیک آف کے فوری بعد طیارے سے الگ ہو کر ایئرپورٹ کی پارکنگ میں موجود گاڑیوں پر جا گرا ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے نے جیسے ہی ٹیک آف کیا تو اس کی لینڈنگ گیئر اسمبلی پر موجود چھ پہیوں میں سے ایک نیچے جا گرا۔

حادثے کے وقت طیارے میں 249 مسافر سوار تھے جنہیں فوری طور پر ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد لاس اینجلس ائیرپورٹ پر بہ حفاظت اتار لیا گیا، تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More