بھارتی شہریوں کی ’روسی فوج میں بھرتی‘، سی بی آئی کی کارروائی

اے پی پی  |  Mar 09, 2024

پیرس ۔9مارچ (اے پی پی):بھارت کے حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے متعدد ٹریول ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو روسی فوج کے لیے یوکرین کے خلاف لڑنے کے لیے بھیجنے والے گروہ کے ارکان کو گرفتار کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کو دو برس ہونے کو ہیں اور اس کے ہزاروں فوجی مارے جا چکے ہیں اور روس اب دنیا بھر سے مزید فوجیوں کی بھرتی کے لیے کوشاں ہے۔

اس جنگ میں اب تک 2 بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں اور بہت سے ریکروٹس نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں میدان جنگ میں لانے کے لیے جھوٹے وعدے کیے گئے۔

انڈیا کے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، اس کے تفتیش کاروں نے جمعرات کو 13 مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور متعدد مشکوک افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا ہے۔

’یہ انسانی سمگلرز ایک منظم گروہ کے طور پر متحرک ہیں اور بھارتی شہریوں کو سوشل میڈیا جیسے یوٹیوب وغیرہ اور اپنے مقامی روابط اور ایجنٹوں کے ذریعے روس میں بہت زیادہ تنخواہ پر ملازمت دینے کا جھانسہ دیتے ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More