سعودی عرب میں خواتین اہم عہدوں پر تعینات ہیں، شیخ السدیس

اے پی پی  |  Mar 09, 2024

مکہ مکرمہ ۔9مارچ (اے پی پی):الحرمین الشریفین اتھارٹی میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ اسلام میں خواتین کو بلند و باعزت مقام دیا ہے۔ معاشرے کی ترقی اور تعمیر میں خواتین کا کردار بے حد اہم ہے۔

سبق نیوز کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی جانب سے عالمی یوم نسواں کے موقع پر جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے خواتین کو اہم عہدوں پرتعینات کیا اور انہیں قائدانہ فرائض بھی سونپے جسے انہوں بخوبی نبھایا او راپنی قابلیت کو بھی تسلیم کرایا۔

انہوں نےکہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے خاص کر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کے عہد میں انہیں ہرطرح سے احترام و عزت دیتے ہوئے بااختیار بنایا اور مثالی و موزوں ماحول فراہم کیا۔

انہوں نےکہا کہ الحرمین الشریفین میں آنے والی زائر خواتین کی رہنمائی اور مدد کےلیے بھی سعودی خواتین کا کردار نمایاں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More