سعودی عرب میں تعمیراتی شعبے کا حجم آئندہ پانچ برسوں میں 91.36 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا،ریسرچ اینڈ مارکیٹس

اے پی پی  |  Mar 09, 2024

جدہ۔9مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں تعمیراتی شعبے کا حجم آئندہ پانچ برسوں میں 70 ارب ڈالر سے بڑھ کر 91.36 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

سبق ویب کے مطابق ریسرچ اینڈ مارکیٹس کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2022 تک مملکت کا مارکیٹ شیئر 35 فیصد رہا جبکہ ریجن میں 87 ارب ڈالر میں سے سعودی عرب نے 31 ارب ڈالر کے معاہدے حاصل کیے ہیں ۔ 2022 کے دوران تعمیر کی جانے والی بلڈنگز کی تعداد میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ چار برسوں میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ ریجن کی مضبوط مارکیٹوں میں سرفہرست ہے۔دوسری جانب اقتصادی میگزین ’ریڈ‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 2021 سے 2025 کے درمیان شروع کیے جانے والے منصوبوں کی متوقع مالیت 569 ارب ڈالر ہوگی جبکہ 2021 سے 2022 کے درمیان 85 ارب ڈالر کے منصوبوں مکمل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے سعودی عرب وژن 2030 کے تحت پرائیوٹائزیشن اور معاشی تنوع کے ہدف پر کام کررہا ہے اور اس ضمن میں نیوم، قدیہ، بحر احمر سمیت کئی تعمیراتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ مملکت میں سب سے زیادہ تعمیراتی مواقع ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More