رمضان المبارک کا چاند (کل) دیکھا جائے گا،سعودی سپریم کورٹ کی اپیل

اے پی پی  |  Mar 09, 2024

ریاض۔9مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے مملکت میں اتوار کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے، ام القری کیلنڈر کے مطابق اتوار 10 مارچ کو شعبان کی 29 تاریخ ہو گی۔

سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سپریم کورٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مملکت میں جس شخص کو بھی ماہ رمضان کا چاند دکھائی دے وہ اپنی گواہی قریب ترین عدالت میں دے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ چاند دیکھنے کی گواہی کے لیے اگرعدالت تک جانا ممکن نہ ہو تو قریبی سینٹر سے ٹیلی فون پر چاند دیکھنے کی شہادت کے بارے میں اطلاع دے۔واضح رہے ام القری کیلنڈر کے مطابق 10 مارچ 2024 کو قمری ماہ شعبان کی 29 تاریخ ہو گی۔

اس حوالے سے عدالتی عالیہ نے سعودی شہریوں اور مملکت میں رہنے والے غیرملکیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ رویت ہلال کی گواہی ریکارڈ کرائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More