غزہ میں جنگ انسانیت کے لیے المیہ اور تہذیب کے لیے توہین کا باعث ہے ،چین کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اے پی پی  |  Mar 07, 2024

بیجنگ۔7مارچ (اے پی پی):چین نے غزہ میں جنگ کو تہذیب کی توہین قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانیت کے لیے ایک المیہ اور تہذیب کے لیے توہین کا باعث ہے کہ آج 21ویں صدی میں اس انسانی تباہی کو روکا نہیں جا سکا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے فوری اقدامات کرنے چاہیں اور دشمنی کے خاتمے کو اپنی اولین ترجیح بنانا چاہیے اورفوری اخلاقی ذمہ داری کے طور پر انسانی امداد کو یقینی بنانا چاہیئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More