اپنی تصاویر کو اسٹیکر میں تبدیل کریں ۔۔ واٹس ایپ کا یہ دلچسپ فیچر کس طرح کام کرے گا؟

ہماری ویب  |  Mar 07, 2024

میٹا کی زیرملکیت معروف ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویسے تو واٹس ایپ کی جانب سے اپنے حریف ایپس سے مقابلے کے لیے تقریباً ہر ماہ نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو اسٹیکر میں تبدیل سکیں گے۔

میسجنگ ایپس کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ ویبیٹا انفو کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ کے بیٹا ورژن میں یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے اسٹیکرز مینیو میں ایک نئے Create ٹیب کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ آپ فوری طور پر فون میں موجود کسی بھی تصویرکواسٹیکر میں تبدیل کر سکیں۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت کسی واٹس ایپ چیٹ میں موجود تصاویر کو بھی اسٹیکر کی شکل دینا ممکن ہوگا۔ اس کے لیے چیٹ میں موجود تصویر پر کلک کرکے اوپر دائیں جانب نیو کریئیٹ اسٹیکر آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

جب آپ کسی اسٹیکر کو چیٹ میں سینڈ کریں گے تو اس پر کلک کرنے پر ایڈ ٹو فیورٹس اور ایڈٹ اسٹیکر کے نام سے دو آپشنز نظر آئیں گے۔

ایڈ ٹو فیورٹس پر کلک کرنے پر آپ اس اسٹیکر تک مستقبل میں آسانی سے پہنچ سکیں گے جبکہ ایڈٹ اسٹیکر پر کلک کرنے پر امیج ایڈیٹر اوپن ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More