سعودی کابینہ کا 11مارچ کو یوم پرچم منانے کا فیصلہ

اے پی پی  |  Mar 06, 2024

ریاض۔6مارچ (اے پی پی):سعودی کابینہ نے 11 مارچ کو یوم پرچم منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق کابینہ نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں ریاض میں منعقدہ اجلاس کے دوران قومی شناخت پر فخراور ملک کے ماضی ،حال و مستقبل سے گہری وابستگی کے اظہار کے لیے یوم پرچم منانے کی ہدایت کی ۔ کابینہ نے ملکی اور بین الاقوامی امور پر غور کیا ہے اور اہم فیصلے کئے ۔

سعودی کابینہ نے وزارت ثقافت کی انتظامی گائیڈ لائن کے علاوہ حکومتی اداروں میں قانونی شعبوں کی بہتری کے لیے خصوصی پروگرام کی منظوری دی ۔سعودی کابینہ نے اجلاس کے آغاز میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور عالمی برادری سے اپنے مطالبےکا اعادلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو عالمی انسانی قوانین کا احترام کرنے کا پابند بنائے۔ کابینہ نے غزہ میں انسانی امداد کے لیے محفوظ گزرگاہیں کھولنے کے مطالبے کو بھی دہرایا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More