جہاز کی رفتار سے بھی تیز دنیا کی سب سے تیز دوڑنے والی ٹرین کا تجربہ کامیاب

ہماری ویب  |  Mar 06, 2024

ابھی تک ائیر ٹرانسپوڑٹ دنیا کی تیز ترین سفری ٹرانسپورٹ مانی جاتی تھی مگر اب چین نے ایسی ٹرین تیار کرلی ہے جو جہاز کی رفتار سے بھی تیز دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے ایرو اسپیس سائنس اور انڈسٹری کارپوریشن کے سائنس دانوں نے ایک تجربے میں ایسی برق رفتار ٹرین کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو مسافر طیارے کے مقابلے میں دگنی رفتار سے چل سکتی ہے۔

تجربے میں سائنسدانوں نے الیکٹرک بلٹ ٹرین کو کامیابی سے چلایا۔ چھوٹے سے ٹریک پر آزمائی جانے والی ’ٹی-فلائٹ‘ نامی اس ٹرین نے 623 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ریکارڈ رفتار سے سفر کیا۔

اس ٹرین کی رفتار جاپان میں چلنے والی دنیا کی سب سے تیز ترین ٹرین ایم ایل ایکس 01 میگلیو (581 کلو میٹر فی گھنٹہ) سے بھی زیادہ ہے۔

چینی انجینئر اس بات کی لیے پُر امید ہیں کہ کمرشل استعمال میں آنے کے بعد اس ٹرین کی رفتار 2000.4 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی۔

یہ رفتار آواز کی رفتار سے کہیں زیادہ اور بوئینگ 737 طیارے سے دُگنی ہوگی،اس رفتار سے یہ ٹرین لاہور سے کراچی کا فاصلہ محض 30 سے 40 منٹ میں طے کرلے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More