چین مصنوعی ذہانت’ اے آئی پلس ‘لانچ کرے گا

اے پی پی  |  Mar 05, 2024

بیجنگ ۔5مارچ (اے پی پی):چین مصنوعی ذہانت اے آئی پلس لانچ کرے گا۔ رائٹرز نے چین کی سرکاری کام رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ چین مصنوعی ذہانت اے آئی پلس کو شروع کرنے کے لئے اقدا مات کو تیز کررہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین ابھرتی ہوئی صنعتوں بشمول کوانٹم کمپیوٹنگ کے لیے ترقیاتی منصوبے بنائے گا اور ٹیکنالوجی میں خود کفالت کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ بڑے ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس ) میں بھی کوششیں تیز کرے گا اور بڑے اسٹریٹجک اور صنعتی ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے کئی بڑے سائنس اور ٹیکنالوجی پروگرام شروع کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم پورے ملک میں چین کی جدت طرازی کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ملک بھر میں وسائل کو متحرک کرنے کے لیے نئے نظام کی طاقت کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More