منگولیا میں شدید سردی کے باعث 30 لاکھ مویشی ہلاک ہو گئے

اے پی پی  |  Mar 04, 2024

اولان باتور۔4مارچ (اے پی پی):منگولیا میں شدید سردی کے باعث 30 لاکھ مویشی ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ملک کے سٹیٹ ایمرجنسی کمیشن (ایس ای سی ) نے کہا کہ شدید سرد مو سم جسے مقامی طور پر” ڈزڈ “کے نام سے جانا جاتا ہے ، اس کی وجہ سے اب تک منگولیا میں 30 لاکھ سے زیادہ مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔منگولیا میں اس موسم سرما میں معمول سے کہیں زیادہ برف باری ہوئی ہے جس کی وجہ ملک کا 80 فیصد سے زیادہ علاقہ اب تک 100 سینٹی میٹر تک موٹی برف سے ڈھکا ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More