خلیج تعاون کونسل کی وزارتی کونسل کا اجلاس،علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  Mar 04, 2024

ریاض۔4مارچ (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت ریاض میں جی سی سی سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں مشترکہ خلیجی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال خاص طور پر غزہ کی پٹی اور رفح شہر میں تازہ ترین پیش رفت، فوری جنگ بندی کی اہمیت اور انسانی امدادی راہداریوں کا تحفظ یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کی صدارت قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More