پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا 18واں میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
سنیچر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ٹاس سے پہلے ہی منسوخ کر دیا گیا۔
میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔
پی ایس ایل انتظامیہ نے اپنی ایکس پوسٹ میں بارش کے باعث میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
Rain plays spoilsport!Due to a wet outfield, the #IUvQG match has been called off. Both teams will share a point each. #HBLPSL9 | #KhulKeKhel pic.twitter.com/nzwgiLPJ4S
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 2, 2024
اس سے قبل سنیچر کو ہی دن کے اوقات میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے باعث منسوخ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی شہر میں پی ایس ایل 9 کا سنیچر کو پہلا روز تھا جس میں دو میچز کھیلے جانے تھے۔ شائقین کرکٹ نے دونوں میچز کے ٹکٹس بھی خرید رکھے تھے۔
پی ایس ایل کی جانب سے دونوں میچز کی منسوخی کے باعث ٹکٹس ریفنڈ کرنے کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے۔
اس سے قبل پی ایس ایل کے 16 میچز لاہور، ملتان اور کراچی میں کھلیے گئے تھے جبکہ اتوار کو راولپنڈی میں شیڈول ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ بارش کے باعث پہلے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔