فیس بک نے اپنا کونسا اہم فیچر اب ختم کرنے کا اعلان کر دیا؟

ہماری ویب  |  Mar 02, 2024

میٹا نے اپنے ذیلی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک سے ’نیوز ٹیب‘ کا فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

کمپنی نے خبروں کے لیے متعارف کرایا گیا یہ ٹیب 2019 ناشروں کے ساتھ لاکھوں ڈالر کا معاہدہ کرتے ہوئے لانچ کیا تھا لیکن گزشتہ برس فیس بک نے اس فیچر کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اب میٹا کی جانب سے یہ فیچر امریکا اور آسٹریلیا میں بھی بند کی جا رہا ہے جس کی اصل وجہ صارفین کا اس فیچر کو استعمال نہ کرنا بتایا گیا ہے۔

میٹا کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ گزشتہ برس امریکا اور آسٹریلیا میں اس فیچر کو استعمال کرنے والوں میں 80 فی صد کمی دیکھی گئی اور پلیٹ فارم پر موجود خبروں کے مواد کو صارفین کے ایک چھوٹے سے ہی حصے نے دیکھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More