دبئی ، میٹرو ،ریلوے اور ٹرام میں الیکٹریکل سکوٹر استعمال کرنے پر پابندی

اے پی پی  |  Mar 02, 2024

دبئی۔2مارچ (اے پی پی):دبئی میں میٹرو ، ریلوےا و رٹرام میں الیکٹریکل سکوٹر استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اردو نیوزکے مطابق اس ضمن میں ٹرانسپورٹ اینڈ روڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹرام اور میٹرو میں بجلی سے چلنے والے سکوٹر پر پابندی عائد کرنے کا مقصد لوعوام کا تحفظ ہے۔

اتھارٹی نے کہا کہ الیکٹریکل سکوٹر استعمال کرنے والےاس بات کا خاص خیال رکھیں کہ وہ پابندی کے بعد سکوٹر کو ٹرام، میٹرو اور ریلوے میں نہیں لے جائیں گے تاکہ ان پر خلاف ورزی کا اندراج نہ ہو۔

واضح رہے بعض لوگ ٹرام، میٹرو اور ریلوے میں بجلی سے چلنے والی سکوٹر استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے دیگر لوگوں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More