دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ستمبر میں بچے کی پیدائش متوقع

اردو نیوز  |  Mar 01, 2024

بالی وڈ کی مشہور جوڑی دیپکا پاوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں رواں سال پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔ 

جمعرات کو جوڑے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کی جس میں بتایا گیا کہ دونوں کے ہاں رواں سال ستمبر میں بچے کی آمد متوقع ہے۔

اس سے قبل دیپکا پاڈوکون 77 ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (بیفٹا) کی تقریب میں جلوہ گر ہوئی تھیں جہاں انہیں دیکھنے کے بعد میڈیا میں خبریں گردش کرنے لگیں کہ وہ حاملہ ہیں اور جلد ہی اس کا باضابطہ اعلان کریں گی۔ تاہم اب جوڑے نے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

    View this post on Instagram           A post shared by दीपिका पादुकोण (@deepikapadukone)

رنویر اوردیپکا کی پوسٹ پر بالی وڈ سے تعلق رکھنے والے مشہور فنکاروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جوڑے کو مبارکباد پیش کی ہے۔

دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کی ملاقات سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’گولیوں کی رسلیلا رام لیلا‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ پانچ سال سے زائد عرصے ڈیٹ کرنے کے بعد بالی وڈ کی اس معروف جوڑی نے 2018 شادی کر لی تھی۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More