یہ اب تک کے دھندلے ترین چاند ہیں ۔۔ سائنسدانوں نے نظامِ شمسی میں 3 نئے چاند دریافت کرلیے

ہماری ویب  |  Feb 29, 2024

نظام شمسی میں تین نئے چاند دریافت ہوئے ہیں جس کے حوالے سے امریکی سائنسدانوں نے تفصیل جاری کی ہے۔

امریکی سائنسدانوں کی جانب سے نظام شمسی میں تین نئے چاند دریافت کیے گئے ہیں، جن میں نیپچون کے گرد گھومنے والے 2 اور20 سال سے زائد عرصے میں پایا جانے والا یورینس کا سب سے چھوٹا چاند بھی شامل ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے فوربز کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں کارنیگی انسٹی ٹیوشن فار سائنس کے ماہر فلکیات اسکاٹ ایس شیپرڈ نے چلی میں لاس کیمپناس آبزرویٹری میں نصب میگیلن دوربینوں کی مدد سے یہ تین چاند دریافت کیے۔

اسکاٹ کا کہنا تھا کہ ان دو سیاروں کے گرد دریافت ہونے والے چاند زمینی دوربینوں کی مدد سے دریافت شدہ اب تک کہ دھندلے ترین چاند ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایسی دھندلی چیزوں کو ظاہر کرنے کے لیے خصوصی تصویروں کا پراسیس ضروری ہوتا ہے۔ اس دریافت کے لیے کئی گھنٹوں کے دوران ہر پانچ منٹ تک درجنوں چاند کے ایکسپوژر درکار تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More