اب موبائل جیب میں نہیں بلکہ ہاتھ میں پہنیں ۔۔ چینی کمپنی نے ہاتھ کی کلائی میں لپیٹنے والا دلچسپ اسمارٹ فون متعارف کرا دیا

ہماری ویب  |  Feb 28, 2024

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور بڑی اور خاص چیز متعارف کرائی جارہی ہے۔ اب آپ کے پاس ایسا اسمارٹ فون آنے والا ہے جسے آپ کو جیب میں رکھنے کی ضرورت نہیں پڑےگی بلکہ آپ وہ اپنے ہاتھ کی کلائی میں گھڑی کی طرح پہن سکیں گے۔

ایک چینی کمپنی کی جانب سے ایک ایسا اسمارٹ فون تیار کیا گیا ہے جسے کلائی پر لپیٹا جا سکتا ہے۔ مذکورہ فون اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر پیش کیا گیا۔

کمپنی کے مطابق جب فون کلائی کے گرد لپیٹا جاتا ہے تو ڈسپلے پوری تفصیلات اسکرین کے اوپری حصے میں دکھا دیتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ فون کو موڑے جانے پر ڈیوائس کا ڈسپلے خود کو اس کے مطابق ایڈجسٹ کرلیتا ہے۔

یہ بنیادی طور پر اسمارٹ واچ اور اسمارٹ فون کا امتزاج محسوس ہوتا ہے جو کلائی کے گرد ایک بینڈ کے ذریعے باندھا جاتا ہے۔

فون کے بیک کو نرم رکھا گیا ہے تاکہ اسے کلائی کے گرد لپیٹنے سے تکلیف محسوس نہ ہو۔

فون کے پچھلے حصے کی جانب موجود پینل میں کئی چھوٹی بیٹریز نصب ہیں اور اُن کے ذریعے ہی ڈیوائس کو کسی چین کی طرح موڑنا ممکن ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More