انوکھا لیپ ٹاپ جس کی اسکرین کے آر پار دیکھنا ممکن ہے ۔۔ اس لیپ ٹاپ میں اور کیا دلچسپ فیچرز موجود ہیں؟

ہماری ویب  |  Feb 27, 2024

ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسا منفرد لیپ ٹاپ بنایا ہے جس کی اسکرین ٹرانسپیرنٹ رکھی گئی ہے یعنی اس کے آر پار دیکھنا ممکن ہے۔

اس سے قبل ایک ایسا ٹیلی وژن متعارف کرایا گیا تھا جس کے آر پار دیکھنا ممکن تھا اور اب لیپ ٹاپ ڈیزائن کیا گیا ہے جیسا کہ ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلموں میں دکھایا جاتا ہے۔

ایک چینی کمپنی Lenovo نے بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر یہ لیپ ٹاپ پیش کیا ہے۔

مذکورہ لیپ ٹاپ ایسے کی پیڈ سے لیس ہے جس میں ایک ٹچ کی بورڈ اور اسٹائلوس موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق لیپ ٹاپ کی اسکرین کے پیچھے ایک کیمرا فکس کیا گیا ہے جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی استعمال کرکے چیزوں کی شناخت کرکے ان سے متعلق تفصیلات فراہم کرتا ہے۔

اس لیپ ٹاپ میں 17.3 انچ کی اسکرین ہے جس کا 55 فیصد حصہ اس وقت ٹرانسپیرنٹ ہو جاتا ہے جب پکسلز بلیک ہوتے ہیں۔

کمپنی نے اس کے بارے میں مزید بتایا ہے کہ اس لیپ ٹاپ کی اسکرین گلاس سے تیار کی گئی ہے تاکہ آپ اس کے آر پار دیکھ سکیں۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ فی الحال یہ ایک کانسیپٹ ڈیوائس ہے جسے فروخت کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More