جمعے کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی نئی فلمیں کون سی ہیں؟

اردو نیوز  |  Feb 24, 2024

ہر جمعے کو انڈیا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں کئی نئی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق آج یعنی جمعے کو ہائی سکول میوزیکل نسے لے کر سیاسی تھرلر کہانی پر مبنی نئی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں۔

آئیے جانتے ہیں کہ اس جمعے کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی نئی فلمیں کون سی ہیں۔

آرٹیکل 370

ادتیا سوہاس جمبھالے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم آرٹیکل 370 کی کہانی انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات اور حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے گرد گھومتی ہے۔

اس فلم میں اداکارہ یامی گوتم مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ اُن کے ساتھ کاسٹ میں پریامانی، ارون گویل، ویبھوو ٹٹواواد سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

دی ٹیچرز لاؤنج

دی ٹیچرز لاؤنج جرمن زبان کی فلم ہے جس کی کہانی تارلا نواک نامی ٹیچر کے گرد گھومتی ہے جو چوری کے واقعے میں مشتبہ اپنے ایک شاگرد کے کیس میں مداخلت کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں۔

اس فلم کی ہدایتکاری الکیر چتاک نے کی ہے جبکہ اس کی مرکزی کاسٹ میں لیونی بینیش، مائیکل کلیمر اور رافیل سٹیکویاک شامل ہیں۔

آل انڈیا رینکآل انڈیا رینک کی کہانی 17 برس کے ویویک نامی لڑکے کی کہانی ہے جسے آئی آئی ٹی کے امتحان کی تیاری کے لیے گھر سے دور پریپ سکول میں بھیجا جاتا ہے۔

اس فلم میں 1990 کی دہائی کے اواخر کے دور کو دکھایا گیا ہے۔

آل انڈیا رینک کے رائٹر اور ہدایتکار ورون گروور ہیں جبکہ اس کی کاسٹ میں بودھیستتوا شرما، شیبا چڈھا، کائلاش گوتھامن اور سعادت خان شامل ہیں۔ 

دی ٹیچرز لاؤنج جرمن زبان کی فلم ہے  جس کی کہانی تارلا نواک نامی ٹیچر کے گرد گھومتی ہے (فوٹو: آئی ایم ڈی بی)

مِین گرلزمِین گرلز ہالی وُڈ کی میوزیکل کامیڈی فلم ہے جسے سمنتھا جین اور ارتورو پیریز جونئیر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

اس فلم کی کاسٹ میں انگورے رائس، رینے راپ، آولی آئی کراولہو اور کرسٹوفر برینی شامل ہیں۔

اس فلم کی کہانی کیڈی ہیرون نامی لڑکی کے گرد گھومتی جو اپنے سکول کے مشہور گروپ ’پلاسکٹس‘ میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد مشکلات کا شکار ہو جاتی ہے۔

کریک: جیتے گا تو جئے گا

کریک جیتے گا تو جئے گا ہائی وولٹیج ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ہے جس کی مرکزی کاسٹ میں ودیوت جموال، ارجن رامپال، نورا فتیحی اور ایمی جیکسن شامل ہیں۔

فلم کی کہانی ممبئی کی کچی آبادی سے سفر شروع کرنے والے شخص کے گرد گھومتی ہے جو انڈرورلڈ ایکسٹریم سپورٹس کی دنیا میں جنگ کرنے کو تیار ہو جاتا ہے۔

اس فلم کو ادتیہ دت نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More