بچوں نے مارکر سے دیوار خراب کر دی.. جانیں گھر میں موجود اس عام سی چیز سے دیواروں کو صاف کرنے کا طریقہ

ہماری ویب  |  Feb 23, 2024

جن گھروں میں بچے ہوں وہاں دیواریں سلامت نہیں رہتیں. کیونکہ جو بھی کلر پینسل یا کریون بچوں کے ہاتھ میں آتا ہے اس سے اچھی بھلی دیواروں پر نقش و نگار بنانا ضروری ہوجاتا ہے اور جب اس دیوار کو صاف کیا جائے تو پینٹ اکھڑنے لگتا ہے. تو آخر ایسا کیا کریں کہ دیواریں صاف بھی ہوجائیں اور مہنگا پینٹ بھی خراب نہ ہو؟ آئیے جانتے ہیں

بنانے کا طریقہ

اس کے لیے ایک پیالے میں ایک چمچ شیمپو لیں اور اس میں کپڑوں کو سفید کرنے والا بلیچنگ پاؤڈر صرف ایک چٹکی ڈال کر مکس کریں. اس میں تھوڑا پانی بھی شامل کر کے پیسٹ بنا لیں.

کیسے استعمال کریں؟

دیوار صاف کرنے کے لیے اسفنج کو اس محلول میں ڈبو کر دیوار کو ایسے صاف کریں جیسے ربر سے مٹاتے ہیں. ساتھ ہی صاف کپڑے سے پونچھتے جائیں. اس سے کلر پینسل، کریون یہاں تک کہ مارکر کے دھبے بھی آسانی سے نکل جائیں گے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More