روس ،ٹینکوں اور ڈرونوں کی پیداوار میں اضافہ

اے پی پی  |  Feb 23, 2024

ماسکو۔23فروری (اے پی پی):روس نے ٹینکوں اور ڈرونوں کی پیداوار میں اضافہ کر دیا ہے۔ تا س کے مطابق روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئےگو نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ سال فوج کے زیرِ استعمال ڈرونوں کی تعداد میں 17گنا اور ٹینکوں کی تعداد میں 6گنا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ توپوں اور طیاروں کے گولوں کی تعداد بھی 17.5گنا بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسلحے کی پیداوار میں اس اضافے نے مستقبل کے بارے میں زیادہ پُراعتماد کیا ہے لیکن ہمارا ہدف اس سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2023 میں روس مسلح افواج میں کنٹریکٹ پر 5 لاکھ 40 ہزار سے زائد فوجیوں کی بھرتی کی گئی۔ 6 ڈیژنوں پر مشتمل اس بھرتی سے ایک اضافی فوج بن گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال کنٹریکٹ پر کی گئی بھرتی اس وقت بہترین تربیت یافتہ پیشہ ور یونٹوں میں تبدیل ہو چکی ہے۔

رواں سال کے آغاز سے اب تک کنٹریکٹ پر تقریباً 50 ہزار افراد کی بھرتی کی جا چُکی ہے اور اس تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More