کاروباری ہفتے کے تیسرے روزانٹربینک میں امریکی ڈالر 6پیسےسستا ہوگیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج بدھ کے روزکاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر 279روپے50پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
پی سی بی سے راہیں جدا کرنے کے بعد محمد حفیظ کا ردعمل سامنے آگیا
دوسری جانب اسٹاک ایکس چینج میں 100انڈیکس میں ایک ہزار94پوائنٹس کااضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ 61ہزار559کی سطح پر بند ہوئی۔
قبل ازیں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں دوسرے روز بھی سونا مہنگا ہو گیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کے اضافے سے 2046 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
فرسٹ ائیر 2023 امتحانی نتائج ، طلبا کو 15 فیصد اضافی نمبر دینے کی منظوری
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 15 ہزار 200 روپے جبکہ 10 گرام سونا 644 روپے مہنگا ہونے سے قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
مولانا فضل الرحمان وزیر امور کشمیرکیسے بنے وہ تاریخ کا حصہ ہے، شرجیل میمن
واضح رہے گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔