لندن فیشن ویک میں شہری زندگی اور ’کثیر ثقافتی معاشرے‘ کی عکاسی

اردو نیوز  |  Feb 18, 2024

لندن فیشن ویک میں دنیا بھر سے ہجرت کر کے برطانیہ آنے والے ڈیزائنرز کے بنائے گئے ملبوسات میں ’کثیر ثقافتی معاشرے‘ کی عکاسی کی گئی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شہر میں فیشن ویک کے دوسرے دن نئے ڈیزائنرز نے آنے والے سیزن کے لیے اپنے ملبوسات کی تشہیر کی۔

لندن دنیا کے اُن شہروں میں شامل ہے جہاں ہر خطے سے آنے والے لوگ آباد ہیں اور اُن کے ساتھ آنے والی ثقافتی رنگارنگی، خاندانی پرانی یادیں اور لندن کی زندگی کی جنونی رفتار کی عکاسی اس فیشن ویک میں بھی کی جا رہی ہے۔

فیشن ویک میں تقریباً 60 ڈیزائنرز اپنے ملبوسات پیش کر رہے ہیں جن میں ابھرتی ہوئی صلاحیتوں والے نووارد ڈیزائنرز سے لے کر بربیری جیسے مشہور برانڈز شامل ہیں۔

ڈیزائنرز اور بڑے برانڈز خریداروں اور فیشن پر اثرانداز ہونے والوں کی دلچسپی کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے پانچ دن اپنے نئے ڈیزائن کی نمائش کر رہے ہیں۔

ایونٹ کی یہ 40 ویں سالگرہ کا ایڈیشن ہے جو ماڈلز کے علاقوں، اُن کی عمر اور جلد کے رنگت کے ساتھ ڈیزائنرز کے ملبوسات میں بھی زیادہ تنوع اور جامعیت کو متعارف کرا رہا ہے۔

افریقی ملک سیرا لیون میں پیدا ہونے والے ڈیزائنر فوڈے ڈمبویا کے لیبرم لندن برانڈ نے تارکین وطن کی طرف سے لائے گئے ثقافتوں کے تنوع کا جشن مناتے ہوئے اپنے ’جرنی تھرو کلر‘ ڈیزائن کے ساتھ فیشن ویک کے دوسرے دن کا اختتام کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More