بالی وڈ فلم 'دنگل' کی اداکارہ سہانی بھٹناگر 19 سال کی عمر میں چل بسیں

اردو نیوز  |  Feb 18, 2024

عامر خان کی مشہور فلم دنگل میں ببیتا پھوگٹ کا کردار ادا کرنے والی سہانی بھٹناگر 19 سال کی عمر میں چل بسیں۔

اکنامک ٹائمز کے مطابق سوہانی مبینہ طور پر کچھ عرصہ قبل ٹانگ میں فریکچر کے باعث بیمار تھیں۔ ان کے علاج کے دوران دی جانے والی دوائیوں نے مبینہ طور پر ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کیے، جو ان کی موت کا باعث بنا۔

سہانی ایک طویل مدت سے دہلی کے ممتاز آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں تھیں۔ ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود ان کی صحت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آئے۔

سہانی کی آخری رسومات ان کے آبائی گھر کے علاقے فرید آباد میں ہوں گی جس میں ان کے خاندان سمیت دوست اور بالی ووڈ شخصیات شریک ہوں گی۔

سہانی بھٹناگر نے بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم 'دنگل' میں نوجوان ببیتا پھوگٹ کے طور پر اپنی شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کی۔

فلم میں کام کرنے سے پہلے، سہانی نے مختلف ٹیلی ویژن اشتہارات میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنی تعلیم کو ترجیح دینے کے لیے اداکاری سے وقفہ لے رکھا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More