بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ اور عدت نکاح کیس کے فیصلے چیلنج کر دیئے

ہم نیوز  |  Feb 17, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر اپیل میں بشریٰ بی بی نے احتساب عدالت کا 31 جنوری کا آرڈر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ اپیل میں ریاست اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے ، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے سیشن کورٹ اسلام آباد میں دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدت نکاح کیس کا فیصلہ غیر قانونی اورغیر شرعی ہے، ٹرائل کورٹ کا 3 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید بامشقت اور 787 ملین روپے جرمانے جبکہ عدت نکاح کیس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More