مریدکے حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Feb 17, 2024

مریدکے کے قریب جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرک کے حادثے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثہ مرید کے جی ٹی روڈ راوی ریان یوٹرن پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک یو ٹرن لینے کے بعد بے قابو ہو کر کار سے ٹکرا گیا۔

چینی کی قیمت میں 2، چاول کی قیمت میں 10 سے 15 روپے کلو اضافہ

ریسکیو عملہ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں شہباز، ظہیر عباس، ارم شہزادی، عبدالوہاب، ایان، ایمان فاطمہ شامل ہیں۔

اس حادثے میں تین خواتین نسیم، خدیجہ اور شمیم زخمی ہوئیں، جن میں سے ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ہے۔یہ خاندان ملتان سے گوجرانوالہ جا رہا تھا کہ افسوسناک حادثے کا شکار ہو گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More