گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے

ہم نیوز  |  Feb 17, 2024

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

گلگت بلتستان کے علاقوں غذر، گاہکوچ شہر سمیت اردگرد کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 102 کلو میٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔

گزشتہ روز سوات کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More