خواجہ سعد رفیق کا پی ٹی آئی آزاد اراکین کو حکومت بنانے کا مشورہ

ہم نیوز  |  Feb 17, 2024

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حمایت یافتہ آزاد اراکین پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنا لیں ہم مبارکباد پیش کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ موجودہ قومی اسمبلی میں کسی کو قطعی اکثریت حاصل نہیں ہے۔

انہوں ںے کہا کہ وفاقی حکومت کی تشکیل مسلم لیگ ن کی نہیں بلکہ پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: پی ٹی آئی کی احتجاج کی درخواست مسترد

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد اراکین پہل کریں اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر مرکزی حکومت بنا لیں ہم مبارکباد پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو کانٹوں کا یہ تاج اپنے سر پر سجانے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More