عمران خان نے کہا ہے اقتدار میں آ کر سیاسی انتقام نہیں لیں گے،علی محمد خان

ہم نیوز  |  Feb 16, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ انہیں عمران خان نے کہا ہے وہ اقتدار میں آ کر سیاسی انتقام نہیں لیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ آج سابق چیئرمین تحریک انصاف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ،جس میں سردار لطیف کھوسہ اور عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔

مزید بولے کہسابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہم اقتدار میں آکر کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے اور  وہ ملک اور قوم کو آگے لے کر جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More