ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے گئے

ہم نیوز  |  Feb 16, 2024

ماڑی پیٹرولیم نے ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

پٹرول 2روپے 73 پیسے ،ڈیزل 8روپے 37 پیسے مزید مہنگا کردیا گیا

ماڑی پیٹرولیم نے اعلامیے میں بتایا کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق ضلع کوہلو سے یومیہ 64لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہوگی، گیس دریافت کے لیے 2516 میٹر تک کنویں کی کھدائی کی گئی۔

گیس کے حصول سے متعلق ڈیٹا ویل کے چار مختلف زونز کے مجموعے پر مشتمل ہے۔

آزاد امیدوار امیر محمد خان پیپلزپارٹی میں شامل

اس علاقے میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں 1991 سے رکی ہوئی تھیں، ماڑی پیٹرولیم اس علاقے میں ایکسپلوریشن سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More