سوات، مینگورہ اور گرد و نواح میں 4.9 شدت کا زلزلہ

ہم نیوز  |  Feb 16, 2024

سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی گہرائی 142 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا۔ کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More