سائفر، توشہ خانہ اور نکاح کیس، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر

ہم نیوز  |  Feb 16, 2024

سائفر اور توشہ خانہ اور نکاح کیسز میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردی گئیں۔

سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں سزا کے خلاف اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئیں جبکہ نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل سیشن کورٹ میں دائر کی گئی۔

جے یو آئی سے بات ہوئی، ایم کیو ایم سے بھی ہونی چاہیے، علی محمد خان

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 جنوری کو سزا سنائی جبکہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 31 جنوری کو سزا سنائی تھی۔

عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردی ہیں، سائفر کیس اور توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں ہائیکورٹ جبکہ عدت کیس کی اپیل سیشن کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More