اداروں کے ساتھ کوئی غلط فہمی نہیں چاہتے، تمام اراکین اسمبلی سے رابطے میں ہیں،علی امین گنڈا پور

ہم نیوز  |  Feb 15, 2024

پی ٹی آئی کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ اداروں کے ساتھ کوئی غلط فہمی نہیں چاہتے، تمام اراکین اسمبلی سے رابطے میں ہیں، باہمی مشاورت سے پالیسیاں بنائیں گے۔

آزاد امیدوار امیر محمد خان پیپلزپارٹی میں شامل

ایک انٹرویو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ وہ جلد پشاور کا دورہ کرکے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں گے، اداروں کو اعتماد میں لیں گے اور اعتماد دیں گے۔

صوبے میں صحت انصاف کارڈ فوری شروع کریں گے، لنگر خانے اور پناہ گاہیں بھی دوبارہ شروع کریں گے، حکومتی وسائل پناہ گاہوں کیلئے استعمال نہیں ہوں گے۔

پی ایس 18 اور پی کے 90 سے آزاد امیدوار کامیاب

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق فلاحی کاموں کو فروغ دیا جائے گا، مالی مشکلات کے حل کی کوششیں شروع ہیں.

مسائل ختم ہوجائیں گے، خیبر پختونخوا کو ویلفیئر صوبہ بنا کر امن و امان کی صورتحال بہتر کریں گے۔یاد رہے کہ حالیہ الیکشن میں انہوں نے مولانا فضل الرحمن کو بڑے مارجن سے شکست دی،

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More