پی ٹی آئی 5 رکنی وفد آج رات مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا

ہم نیوز  |  Feb 15, 2024

‏پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے جے یو آئی سے رابطہ کر لیا ہے۔

ذرائع جے یو آئی کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی کی قیادت میں 5 رکنی وفد آج رات مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا،بیرسٹر گوہر علی کے ہمراہ اسد قیصر، بیرسٹر سیف اور آخوند زادہ حسین احمد شامل ہونگے۔

پی سی بی نے کرکٹر حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا

پی ٹی آئی کی جانب سے جے یو آئی ف کو ملکر حکومت بنانے کی دعوت دی جائے گی۔

امیر جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان پہلے ہی پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کا اشارہ دے چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More